اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی حکام کے بقول مہلک ترین حملے میں ملوث قرار دیے جانے والے مشتبہ شخص "احسان الحق شیخ" کے خاندان کا گھر، جو پہلگام میں بھارتی سیاحوں پر حملے سے منسلک بتایا جا رہا ہے، بھارتی فوجیوں نے سرینگر کے جنوبی علاقے میں منہدم کر دیا۔ گزشتہ دنوں بھارتی مسلح افواج نے ہمالیائی خطے مقبوضہ کشمیر میں پانچ مکانات، جو مبینہ طور پر مسلح گروپوں سے تعلق رکھنے والے مشتبہ افراد کی ملکیت تھے، مسمار کیے۔ پولیس ان مشتبہ افراد کو حالیہ دہائیوں میں سیاحوں پر ہونے والے بدترین حملے کا ذمہ دار قرار دے رہی ہے۔

27 اپریل 2025 - 15:50

لیبلز