اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کنساس کے جانسن کاؤنٹی ایگزیکیٹو ایئرپورٹ سے ایک انجن والے چھوٹے طیارے M2OS نے اُڑان بھری تھی، طیارے میں 2 افراد سوار تھے جو سال نو کا جشن منانے کے بعد اپنی منزل کی جانب جارہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے۔
طیارہ پرواز بھرنے کے تھوڑی دیر بعد ہی ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا، طیارے کے ایک بازو سے تیل کے اخراج کے باعث آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے طیارے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ریسکیو اداروں نے طیارے میں لگی آگ کو بجھا دیا تاہم تب تک طیارہ راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت کے لیے لاشوں کا فرانزک ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ امریکا میں نجی طور پر زیر استعمال چھوٹے طیاروں کے حادثوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، سرکاری اعداد وشمار کے تحت 2018 میں کُل 393 طیارہ حادثے ہوئے تھے جب کہ 2017 میں یہ تعداد 347 تھی۔ جبکہ سال 2019 میں اس میں مزید اضافہ ہوا تھا۔
/129
2 جنوری 2020 - 04:56
News ID: 998280
امریکی ریاست کنساس میں سال نو کا جشن منا کر مسافروں کو واپس لانے والا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔