29 دسمبر 2019 - 08:02
ہندوستان توجہ ہٹانے کے لیے فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے، پاکستانی وزیراعظم

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ہندوستان اپنے یہاں جاری احتجاج سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان کے خلاف فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کہنا تھا کہ ہم اکیسویں صدی میں ہندوستان میں بقول ان کے فاشسٹ اقدامات دیکھ رہے ہیں۔ ان کا اشارہ ہندوستان کی  موجود حکومت کی جانب سے بنائے جانے والے سی اے اے اور این آرسی قوانین کی جانب تھا جس کے خلاف پورے ہندوستان میں مظاہرے کیے جارہے ہیں۔پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا کہ ہندوستان اندرون ملک جاری احتجاج اور مظاہروں کا رخ موڑنے کے لیے فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے۔انہوں نے ہندوستان پر کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا بھی الزام عائد کیا۔عمران خان نے حکومت کی اصلاحاتی پالیسی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت تمام تر دباؤ کے باوجود اصلاحات کے عمل سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹے گی۔انہوں نے دعوی کیا کہ پاکستانی روپئے کی قدر مستحکم ہوئی ہے اور ورلڈ بینک نے بھی پاکستان کو سرمایہ کاری کے لحاظ سے دنیا کے دس بہترین ملکوں سے ایک قرار دیا ہے۔



/129