اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان رمضان شریف نے فضائیہ کے کمانڈر کی شام میں شہادت پر مبنی بعض پروپیگنڈوں کو جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کیا ہے۔
سپاہ نیوز نے بعض عرب چینلوں اور پھر عرب ذرائع کے حوالے سے سوشل میڈیا پر نشر ہونے والی ان خبروں کو جس میں کہا گیا تھاکہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈربریگیڈیئر جنرل امیر علی حاجی زادہ شام میں صیہونی فوج کے میزائیلی حملے میں شہید ہو ئے ہیں مسترد کرتے ہوئے اسے جھوٹ پر مبنی پروپگینڈا قرار دیا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم نے بارہا اعلان کیا ہے کہ ایرانی عوام اور اسلامی انقلاب کے دشمن اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے جھوٹ پر مبنی اور من گھڑت خبروں کا سہارا لیتے ہیں۔
رمضان شریف نے کہا کہ فضائیہ کے کمانڈربریگیڈیئر جنرل امیر علی حاجی زادہ زندہ و سلامت ہیں اور اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔
/129
24 دسمبر 2019 - 08:08
News ID: 996092
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان رمضان شریف نے فضائیہ کے کمانڈر کی شام میں شہادت پر مبنی بعض پروپیگنڈوں کو جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کیا ہے۔