اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان خطے اور دنیا کے امن کے لئے تمام تر کوششوں میں مدد فراہم کرتا رہے گا۔
اس ضمن میں جاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے دورہ سعودی عرب کے دوران مشرق وسطی کے تنازعات کو سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کرنے پر زوردیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ دورہ دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان مختلف امور پر مشاورت کا تسلسل تھا جس میں دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان باہمی اور خطہ کے امور پر تفصیلی بات ہوئی۔
عمران خان نے اس دورے میں روضہ رسول(ص ) پر حاضری دی۔
/129
16 دسمبر 2019 - 05:44
News ID: 994103
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے ایک روزہ دورہ سعودی عرب کا اعلامیہ جاری ہوا ہے۔