15 دسمبر 2019 - 04:46
آیت الله سیستانی کے نمائندہ: داعش کو مات دینے والے عراق کو بھی کو ٹھیک کرسکتے ہیں

آیت الله سیستانی کے نمائندہ حجت الاسلام احمد الصافی نے اس ھفتہ شھر کربلائے معلی میں نماز جمعہ کے خطبہ میں عراق کی اصلاحات کو داعش سے جنگ کرنے سے بھی زیادہ سنگین بتایا ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آیت الله سیستانی کے نمائندہ حجت الاسلام احمد الصافی نے اس ھفتہ شھر کربلائے معلی میں نماز جمعہ کے خطبہ میں داعش کی شکست کی دوسری سالگرد کی جانب اشارہ کیا اور کہا: جن لوگوں نے داعش کو شکست دی وہ عراق کو بھی کو ٹھیک کرسکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا: اس دھشت گرد گروہ سے مقابلے میں دسیوں ھزار افراد مارے گئے تب جاکر ملک ان کے خونی پنجے سے آزاد ہوا ہے کہ جو تاریخ عراق کا سنہرا ورق ہے ۔

احمد الصافی نے عراق کی موجودہ صورت حال کی جانب اشارہ کیا اور کہا: داعش کے ہاتھوں سے آزاد شدہ علاقہ تعمیر اور شھر بدر ہونے والوں کے ذریعہ آباد کیا جائے ۔/



/129