اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ٹانک میں ایک ہی وقت میں فورسز پر دو حملے ہوئے، پہلا واقعہ گومل کے علاقہ رغزئی مانجھی میں فرنٹیئرکانسٹبلری (ایف سی) کی گاڑی پر فائرنگ کا پیش آیا، نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجےمیں دو ایف سی اہلکار جاں بحق ہوگئےجبکہ دوسرا واقعہ تھانہ گومل کی حدود میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے پولیس کی گاڑی پر دستی بم سے حملہ کیا، حملے میں ایس ایچ او عنایت اور 2 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں او زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا، جب کہ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی بھی گروہ نے قبول نہیں کی۔
/129
14 دسمبر 2019 - 04:54
News ID: 993509
پاکستان میں ایف سی اور پولیس کی گاڑیوں پر نامعلوم افراد کے حملے میں دو ایف سی اہلکار جاں بحق جبکہ تین پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔