اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے عمان کے وزیر خارجہ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں خطے میں امن و استحکام کو اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ علاقائی اتحاد اغیار کی موجودگی اور مداخلت کے بغیر علاقے میں امن برقرار کر سکتے ہیں۔
علی شمخانی نے اس ملاقات میں خلیج فارس اور علاقائی سطح پر امن و استحکام کو اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کو یمن پر مسلط کردہ جنگ کوختم کردینا چاہیے۔ شمخانی نے کہا کہ نسل کشی کے ذریعے سوائے اس کے کہ امریکہ اور اسرائیل کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا جائے اور کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ یمن کے نہتے عوام پر سعودی عرب کی جنگ امریکہ اور اسرائیل کے مفاد میں ہے۔
اس ملاقات میں عمان کے وزیر خارجہ بن علوی نے خطے میں امن و استحکام کو ہمسایہ ممالک کے لئے اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ علاقائی ممالک باہمی اتحاد کے ساتھ خطے میں امن و استحکام قائم کرسکتے ہیں۔
/129
4 دسمبر 2019 - 04:47
News ID: 991191
عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی نے جو ایران کے دورے پر ہیں ایران کی اعلی قومی سلامتی کے سیکریٹری علی شمخانی سے دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔