اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مہاراشٹر میں ادھو ٹھاکرے کی قیادت میں مخلوط حکومت نے سنیچر کو اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کردی - یو این آئی کے مطابق ایک سو انہتر ارکان اسمبلی نے حکومت کے حق میں ووٹ دیا جبکہ مخالفت میں ایک بھی ووٹ نہیں ڈالا گیا کیونکہ بی جے پی ایوان سے واک آؤٹ کرگئی تھی - اسمبلی میں ووٹنگ کے دوران چار ممبران غیر جانبدار رہے جن میں ایم این ایس اور مجلس اتحاد المسلمین کے ارکان بھی شامل ہیں - ادھو ٹھاکرے کو اپنی اکثریت ثابت کرنے کے لئے ایک سو پینتالیس ارکان کی حمایت درکار تھی جبکہ انہیں اس سے زیادہ ارکان کی حمایت ملی ۔ بی جے پی نے یہ کہہ کر ایوان کا واک آؤٹ کیا کہ ایوان میں اپنایا گیا طریقہ کار غیر آئینی ہے - قائد حزب اختلاف دیویندر فڑنویس نے الزام لگایا کہ وزیراعلی اور وزرا کا حلف غلط طریقے سے لیا گیا - انہوں نے کہا کہ ہم اس پوری صورتحال کے خلاف گورنر کو خط لکھیں گے -
/129
1 دسمبر 2019 - 05:18
News ID: 990355
ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر میں ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی نئی مخلوط حکومت نے اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کردی