اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے الیکشن کمیشن کے ترجمان عبدالعزیز ابراہیمی نے سنیچر کو کہا کہ تیئیس صوبوں میں صدارتی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی ہے جبکہ چار ریاستوں میں اب بھی جاری ہے تاہم بعض امیدواروں کے حامیوں کے اعتراض کی بنا پر سات ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی روک دی گئی ہے۔
افغانستان میں اٹھائیس ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کا اعلان، تکنیکی مسائل کی بنا پر اب تک تین بار ملتوی کیا جا چکا ہے۔
اس سے قبل افغانستان کے الیکشن کمیشن کے رکن مولانا عبداللہ نے چودہ نومبر تک صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے اعلان کو ناممکن بتایا تھا۔
افغانستان کے صدارتی انتخابات میں بیس لاکھ سے بھی کم لوگوں نے حصہ لیا تھا۔
کہا جا رہا ہے کہ صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ کی کامیابی کے امکانات زیادہ ہیں۔
/129
24 نومبر 2019 - 04:44
News ID: 988757
افغانستان کے الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ جب تک صدارتی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی مکمل نہیں ہو جاتی اس وقت تک ابتدائی نتائج کا اعلان نہیں کیا جائے گا۔