12 اکتوبر 2019 - 05:07
   اربعین کی آمد پر جمہوریہ آذربائیجان کے زائرین حرم مطر رضوی کی زیارت سے مشرف

اربعین حسینی کے ملین مارچ میں شرکت کے لئے ایران کے راستے کربلائۓ معلی جانے والے جمہوریہ آذربائیجان کے چھے سو زائرین کے ایک قافلے نے مشہد مقدس میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مطہر کی زیارت کی جس کے بعد وہ عراق کے لئے روانہ ہوگیا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔   جمہوریہ    آذربائیجان  کے 600 زائرین کے قافلہ نے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ کی زیارت سے مشرف ہونے کے بعد   حرم مطہر رضوی کے دارالرحمہ ہال    کےمذہبی پروگرام میں بھی  شرکت کی اور پھرآستان قدس رضوی کے غیرملکی زائرین  کے ادارے کے سربراہ  نے  اس قافلے کو عراق  کے لئے رخصت کیا 

جمہوریہ آذربائیجان کے زائرین اربعین کے قافلے کے سربراہ جعفر حاجی اف،  نے اس  موقع پر  کہا  کہ  آذربائیجان   کے شیعہ ہرسال  بڑی  تعداد میں اربعین حسینی کی مشی  یا ملین مارچ  میں شرکت کرکے یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہم نے حضرت امام حسین علیہ السلام سے بہت کچھ حاصل کیا ہے اور اہل بیت  علیہم السلام کا عشق ہمارے دلوں سے کبھی بھی کم نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے مزید کہا: آذربائیجان  میں 50 فیصد  سے زیادہ شیعہ ہیں اور ان میں سے اکثریت اہل بیت علیہم السلام خصوصا حضرت امام علی رضا علیہ السلام سے بہت زیادہ عشق و عقیدت رکھتے ہیں   چنانچہ  یہاں سے زیارت کرنے کے بعد  آذربائیجا ن لوٹنے  کے ایک ہی مہینے کے بعد دوبارہ   ایران آنے کے لئے  اپنا نام قافلے میں لکھوا دیتے ہیں 

حاجی اف نے کہا: میں متعدد بار زیارتی قافلوں کے ساتھ مشہد مقدس کی  زیارت سے مشرف ہوا ہوں اوراس دوران    میں نے  حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی بہت زيادہ کرامات کا مشاہدہ  کیا ہے  ان کا   کہنا تھا کہ  امام علی رضا علیہ السلام ہمارے آقا و مولا ہیں اور خداوندعالم نے مجھے  زائرین کی خدمت کی توفیق عطا کی ہے  

انہوں  نے اس  بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ ایسے زائرین کی خدمت  کرکے جو برسوں سے امام رضا علیہ السلام کی زیارت کے لئے تڑپتے رہے ہیں  خود میری زندگی  میں انقلاب آگیا ہے  کہا  کہ جو بھی زائر  جس حال میں بھی زندگی بسر کررہا ہوتا ہے    وہ  اپنی ساری جمع پونچی  خرچ کرکے  اس امید میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ کی زيارت سے مشرف ہوتا ہے  کہ اس دنیا میں آرام و سکون اور آخرت میں حضرت کی شفاعت  اسے نصیب ہو گی اور یہی ان زائرین کی سب سے بہترین آرزو وتمنا ہے۔

آذربائیجان کے اس زائر نے کہا: ہمارا دو دن مشہد مقدس میں قیام تھا  اور اس کے بعد کربلائے معلی کے لئےروانہ ہورہے ہيں   تاکہ اپنے مولا و آقا حضرت امام حسین  علیہ السلام کی زيارت سے مشرف ہوں  اور دعا کرتے ہيں کہ آئمہ اطہار کی نظر کرم ہمارے شامل حال ہو ۔




/129