اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کی وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق وزیرداخلہ یاسین طاہر الیاسری نے کربلا معلی کے دورے کے موقع پر اعلان کیا ہے کہ اربعین حسینی کے پیدل مارچ میں شرکت اور عراق و دیگر ممالک سے زیارت کے لئے پہنچنے والے زائرین کو سہولت فراہم کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کرلئے گئے ہیں ۔
عراق کے وزیرداخلہ نے کہا کہ کربلا میں اربعین کے سیکورٹی پلان پر عمل درآمد کے لئے ضروری احکامات صادرکئے جاچکے ہیں ۔
بیس صفر چودہ سو اکتالیس ہجری قمری مطابق انیس اکتوبر دوہزارانیس کو نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کا چہلم ہے۔
اربعین حسینی میں شرکت کے لئے ہرسال عراق اور پوری دنیا سے کروڑوں زائرین کربلائے معلی پہنچتے ہیں
/129
7 اکتوبر 2019 - 06:07
News ID: 980805
عراقی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ اربعین حسینی کے پروگراموں کے انعقاد اور زائرین کربلا کی میزبانی کے لئے پوری طرح تیاری کرلی گئی ہے