اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکا اور شمالی کوریا کے حکام نے دونوں ممالک کے درمیان جوہری معاملات میں پائے جانے والے تعطل کو دور کرنے کیلئےسویڈن میں ملاقات کی۔
امریکی حکام سے ملاقات کے بعد شمالی کوریا کے سینئر جوہری مذاکرات کارکم میونگ گل نے کہا کہ مذاکرات ہماری توقع کے مطابق نہیں تھے اور ان سےکچھ بھی حاصل نہیں ہوا۔
شمالی کورین مذاکرات کار نے مزید کہا کہ امریکا سے جوہری معاملات کے حل کے لیے لچکدار، نئے اور قابل عمل تجویز پیش کرنے کی توقع تھی لیکن امریکی حکام نے ہمیں بہت مایوس کیا، امریکا نے اپنا پرانا نظریہ اور رویہ تبدیل نہیں کیا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جان ان کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد یہ ان ممالک کے درمیان ہونے والی پہلی باضابطہ ملاقات تھی۔
/129