30 ستمبر 2019 - 05:29
جارح سعودی اتحاد کے مقابلے میں یمنی فورسز کی کامیابی پر تاکید

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر علی فدوی نے کہا ہے کہ یمنی فورسز کے ہاتھوں ہزاروں جارح فوجیوں کو قیدی بنالیا جانا استقامتی محاذ کی طاقت اور علاقے میں امریکا کی بیہودہ پالیسیوں کی شکست کا واضح ثبوت ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر علی فدوی نے اتوار کو ایک پروگرام میں خطاب کے دوران یمنی فورسز کے ہاتھوں جارح سعودی اتحاد کے ہزاروں فوجیوں کو قید کرلئے جانے کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی استقامتی محاذ کے جیالوں کی طاقت اور یمن کی فوج کی دفاعی قوت کی علامت ہے -

انہوں نے کہا کہ یمنی عوام دنیا کے اس مظلوم ملک کے باشندے ہیں جو انتہائی کم وسائل اور تمام تر مشکلات کے باوجود دشمنوں کی گستاخیوں اور جارحیتوں کا مقابلہ کرنے کے لئے جدید ترین ہتھیار بنا رہے ہیں اور انہیں جارح قوتوں کے خلاف استعمال کررہے ہیں -



/129