29 ستمبر 2019 - 05:40
ترکی اور جمہوریہ آذربائیجان کے زائرین کے لئے امام رضا ( ع) بین الاقوامی موکب کا قیام

ایران کے صوبہ مشرقی آذربائیجان میں آستان قدس رضوی کے نمائندہ دفتر کے انچارج نے کہا ہے کہ آستان قدس رضوی کی اربعین کمیٹی اورصوبہ مشرقی آذربائیجان میں آستان قدس کے نمائندہ دفترکی کاوشوں نیز رضوی خادموں کے تعاون سے تبریز شہر کے باہر امام رضا (ع) نامی بین الاقوامی موکب لگایا جائے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے صوبہ مشرقی آذربائیجان میں آستان قدس رضوی کے نمائندہ دفتر کے انچارج  نے کہا ہے کہ  آستان قدس رضوی کی اربعین کمیٹی اورصوبہ  مشرقی آذربائیجان میں   آستان قدس کے نمائندہ دفترکی کاوشوں نیز رضوی خادموں کے تعاون سے تبریز شہر   کے باہر امام رضا (ع) نامی بین الاقوامی موکب لگایا  جائے گا۔

تبریز سے   صوبہ مشرقی آذربائیجان میں آستان قدس رضوی کے نمائندہ   دفتر کے انچارج  محمد یوسف شاکری نے اس خبر کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جمہوریہ آذربائیجان،ترکی،اور بالقان و قفقاز  کے خطوں   کے زائرین،    چہلم امام حسین علیہ السلام  کے پروگراموں میں شرکت کے  لئے اسی راستے سے گزر کر کربلائے معلی جاتے ہیں   جن کی پذیرائی کے لئے گذشتہ تین برسوں  سے  ہرسال تبریز میں موکب لگایا جارہا ہے ۔

انہوں نے مزید   کہا کہ گذشتہ سال  ایک ہزار  زائرین سید الشہدا    جن کا تعلق جنوبی روس جارجیا،خودمختارجمہوریہ   نخجوان اور ترکی سے تھا  اس موکب کے مہمان بنے تھے ۔

 صوبہ مشرقی آذربائیجان میں آستان قدس رضوی کے نمائندہ      دفتر کے انچارج  نے اس موکب  میں  زائرین کوپیش کی جانے والی خدمات اور    سہولیات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اس موکب  میں زائرین کے  لئے قیام و طعام  کا  انتظام ہوتا ہے اور اس کے علاوہ   ترکی استنبولی  زبان میں  مجالس  عزا بھی برپا کی جاتی ہیں۔

ان کا  کہنا تھا کہ ان  زائرین  کی اسلامی جمہوریہ ایران سے گزرتے وقت ایران کے مختلف صوبوں میں عوامی موکبوں کی جانب سے پذیرائي کی جائے گی 



/129