اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جنرل علی فدوی نے اتوارکو بندرعباس میں مسلح افواج کی پریڈ کے موقع پر اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ایران ، مسلم ملکوں کے درمیان اتحاد قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے کہا کہ اسلامی ممالک کو مغرب کے تسلط میں نہیں رہنا چاہئے-جنرل فدوی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکہ ، سمندر میں ایران کی مسلح افواج کے سامنے ناتوانی و بےبسی کا اظہار کرتا ہے کہا کہ امریکہ کے دشمنانہ اقدامات کے مقابلے میں اسلامی نظام کا صبر و تحمل اسلامی تعلیمات کی بنیاد پر ہے وگرنہ ایران ہر طرح کی جوابی کارروائی کی توانائی رکھتا ہے
.......
/169