اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ ڈاکٹر محمدجواد ظریف نے امریکی حکام کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہ واشنگٹن نے ایران کے لئے دواؤں اور طبی آلات پر پابندی نہیں لگائی ہے کہا کہ امریکا کی اقتصادی دہشت گردی نے ایرانی بیمار افراد کی زندگی کو متاثر کیا ہے۔
امریکی وزارت خارجہ میں ایران ایکشن گروپ کے سربراہ برایان ہک نے کچھ عرصے قبل ایرانی عوام کے نام ایک ویڈیو پیغام جاری کرکے دعوی کیا تھا کہ واشنگٹن نے ایران کے خلاف دواؤں اور طبی آلات پر کوئی پابندی نہیں لگائی ہے۔
ایران کے وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے جمعہ کو اپنے ٹویٹر پیج پر فارن پالیسی میگزین کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ فارن پالیسی کی رپورٹ اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی اقتصادی دہشت گردی بیماری کا شکار ایرانی شہریوں کی زندگی پر منفی اثرات مرتب کررہی ہے۔
/129
17 اگست 2019 - 05:20
News ID: 969325
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکا کی اقتصادی دہشت گردی ایران میں بیماروں کے علاج کو متاثر کر رہی ہے ۔