16 اگست 2019 - 19:20
کوئٹہ کی ایک مسجد میں بم دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور 11 زخمی + تصویر

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک کی مسجد و مدرسہ میں بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں مسجد کے پیشنمازسمیت 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک کی مسجد و مدرسہ میں بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں مسجد کے پیشنمازسمیت 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔



پولیس کے مطابق کچلاک کے علاقے کلی وزیر آباد کی جامع مسجد قاسم میں نماز جمعہ کے دوران بم دھماکہ ہوا ہے جس میں پیشنمازسمیت 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ ڈی آئی جی کوئٹہ نے بتایا کہ امام مسجد کے منبر کے نیچے ریموٹ کنٹرول بم نصب کیا گیا تھا
۔سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور امدادی رضاکاروں کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔نماز جمعہ کے دوران مسجد میں 200 سے زائد افراد موجود تھے۔ متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جس کے باعث ہلاک افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169