اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم آزادی کا دن آزاد جموں کشمیر کے صدر مقام مظفر آباد میں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پرائم منسٹرہاؤس کے ترجمان کےمطابق وزیر اعظم 14 اگست کا دن مظفر آبادمیں گزاریں گے، وزیر اعظم 14 اگست کی صبح بذریعہ ہیلی کاپٹر مظفر آباد پہنچیں گے جب کہ وفاقی وزراء بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔
وزیر اعظم اسمبلی سیکرٹریٹ آزاد جموں کشمیر آئیں گے جہاں انہیں گارڈ آف آنر دیا جائے گا، وزیر اعظم اسپیکر چیمبر میں آل پارٹیز حریت کانفرنس اور کشمیری رہنماوں سے ملاقات کریں گے جس کے بعد وزیر اعظم قانون ساز اسمبلی آزاد جموں کشمیر میں جائیں گےجہاں وزیراعظم کی آمد پر پاکستان اور آزاد کشمیر کے ترانے بجائیں جائیں گے ۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے یوم آزادی کو کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے منانے کا فیصلہ کیا تھا۔
/129
14 اگست 2019 - 07:32
News ID: 968805
پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم آزادی کا دن آزاد جموں کشمیر کے صدر مقام مظفر آباد میں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔