اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حرم مطہر علوی کے متولی ، یوسف مہدی الشیخ آل راضی نے مشہد مقدس میں رضوی ہسپتال کے دورے اور اس ہسپتال کے مینجنگ ڈائریکٹر نیز رضوی اکنامک ارگنائزیشن کے سربراہ سے ملاقات میں کہا کہ ہمیں اس بات کا اعتراف کرنا چاہئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں میڈیکل اور علاج و معالجے کے شعبے میں بے پناہ اور اہم صلاحتیں پائی جاتی ہیں
انہوں نے مزید کہا: اب تک ایران و عراق کے درمیان میڈیکل کے سلسلے میں بہت زیادہ تعاون و رابطہ رہا ہے اور ابھی بھی امید ہے کہ یہ روابط اور زیادہ فروغ پائيں گے ۔
شیخ آل راضی نے کہاکہ رضوی ہسپتال میں جدید ترین طبی آلات و وسائل اور اس ہسپتال کی خدمات کا معائنہ کرنےکے موقع پر میرے اندر مزید خواہش پیدا ہوئی کہ حضرت امیر المؤمنین علیہ السلام کے روضہ منورہ اور آستان قدس رضوی کے میڈیکل آرگنائزیشن کے درمیان تعاون کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ علاقائی سطح پر اتنے اچھے اور جدید ترین طبی آلات و وسائل سے آراستہ ہسپتال کو دیکھ کر مجھے بیحد خوشی ہوئی اور ہم امید کرتے ہيں کہ یہ عظیم طبی مرکز جو علاقے میں شیعہ قوم کے لئے باعث فخر ہے اپنی ترقی و پیشرفت کا عمل بدستور جاری رکھے گا
/129
11 اگست 2019 - 05:28
News ID: 968128
حضرت امیرالمؤمنین علی ابن ابیطالب علیہ السلام کے حرم مطہر کے متولی نے کہا کہ آستان قدس رضوی کی میڈیکل خدمات علاقے میں سب سے آگے اور بے مثال ہیں ۔