4 اگست 2019 - 04:28
پاکستان کا ہندوستان پر کلسٹر بم کے استعمال کا الزام

پاکستان کے وزیر خارجہ نے عالمی برداری سے کشمیر کی کنٹرول لائن پر ہندوستان کی جانب سے کلسٹربموں کے مبینہ حملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جمقامی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہندوستان نے کنٹرول لائن پر کلسٹر بموں کو استعمال کرکے جنیوا کنوینشن کی خلاف ورزی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اس معاملے کو بین الاقوامی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ سفارتی طریقے سے ہندوستان پر دباؤ ڈالا جائے۔

اس سے پہلے پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری کردہ بیان میں الزام عائد کیا گيا تھا کہ تیس اور اکتیس جولائی کی شب وادی نیلم پر ہندوستان فوج نے کلسٹر بم سے حملہ کیا تھا جس میں دو عام شہری ہلاک اور گيارہ زخمی ہوگئے تھے۔ہندوستان کی جانب سے پاکستان کی جانب سے عائد کیے جانے والے الزام پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آيا ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے فوجیوں کی جانب سے کشمیر کی کنٹرول لائن پر فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے اور دونوں ہی ممالک فائرنگ شروع کرنے کا الزام بھی ایک دوسرے پر عائد کر رہے ہیں۔



/129