اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وفاقی کابینہ کا اجلاس اس ملک کے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا جس میں 10 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، وزیراعظم نے کابینہ کو دورہ امریکا پر اعتماد میں لیا، ان کا کہنا تھا کہ دورہ امریکا اپنی نوعیت کا کامیاب دورہ ہے، پاکستان برابری کی سطح پر دنیا میں خود کو منوانے میں کامیاب رہا، جب کہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں پاکستان نے بھرپور کردار ادا کیا۔
عمران خان نے کہا سرکاری خزانے کا بے دریغ استعمال کیا گیا، سابق حکمرانوں سے عوام کے ٹیکس کا پیسہ واپس لیا جائے گا۔
.......
/169