27 جولائی 2019 - 05:34
علاقائی بحرانوں کے حل میں ایران کی شمولیت پر روس کی حمایت

روس کے وزیر خارجہ نے علاقے کے بحرانوں کے حل میں ایران کی شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سرگئی لاوروف نے رشا ٹوڈے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو علاقے کے بحرانوں کے حل کا حصہ ہونا چاہئے نہ یہ کہ اسے واقعات و حادثات کا ذمہ دار قرار دے دیا جائے۔

انھوں نے مذاکرات میں ایران کی شمولیت کی ضرورت پر زور دیا۔ روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ شام، یمن اور علاقے کے مختلف دیگر ملکوں میں رونما ہونے والے واقعات کا ذمہ دار ایران کو قرار دیئے جانے کی پالیسی سے مسائل کے حل میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔

انھوں نے ایران سے متعلق مسائل کو فوجی طریقے سے حل کئے جانے پر بھی خبردار کیا اور کہا کہ واشنگٹن کی جنگ پسندانہ کوششوں کے امریکہ کے لئے المناک نتائج برآمد ہوں گے۔

لاوروف نے کہا کہ زیادہ تر ممالک اس بات کو سمجھ کر چکے ہیں کہ فوجی طریقے کارگر واقع نہیں ہوتے اور مسائل مزید پیچیدہ ہو جاتے ہیں۔

روس کے وزیر خارجہ کا یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ ایران نے علاقائی امن و استحکام اور علاقے کے مختلف ملکوں منجملہ شام و عراق کی تبدیلیوں میں ہمیشہ اہم و مثبت کردار ادا کیا ہے۔



/129