اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک، مسئلہ کشمیر میں امریکی ثالثی کا خیرمقدم کرتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ کشمیر کی کنٹرول لائن پر ہندوسانی فوجیوں کی جانب سے فائرنگ کے باوجود پاکستان، مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ہندوستان کے ساتھ مذاکرات کے لئے آمادہ ہے۔
واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے فوجیوں کی جانب سے کشمیر کی کنٹرول لائن پر، پیر کے روز سے فائرنگ کا سلسلہ پھر شروع ہو گیا ہے اور دونوں جانب سے ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ دونوں ہی ممالک فائرنگ شروع کرنے کا الزام بھی ایک دوسرے پر عائد کر رہے ہیں۔
/129
27 جولائی 2019 - 04:45
News ID: 964617
پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ اسلام آباد نئی دہلی کے ساتھ امن مذاکرات شروع کرنے کے لئے آمادہ ہے۔