اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس بین الاقوامی نیوز ایجنسی کے سیاسی شعبے کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق کے مطابق ، جب سے بہائی فرقے نے سسٹمیٹک طریقے سے کام کرنا شروع کیا ہے تب سے لیکر اب تک جہاں اسلامی جمہوریہ ایران کی مختلف شعبوں میں جاسوسی کی ہے وہیں اسلامی جمہوریہ کی معیشت کو بھی بہت نقصان پہنچایا ہے، اور یہی وجہ ہے کہ ایران کے مارکٹ کو تباہ کرنے اور کساد بازاری کو عام کرنے کے جرم میں وقتا فوقتا ایران کی عدلیہ کی جانب سے جن مجرموں پر لگام کسی گئی ان میں کافی نام ایسے ہیں جنکا تعلق اسی بہائی فرقے سے ہے، اس فرقے نے اپنے وجود میں آنے کے بعد سے ہی اقتصادی میدان میں کبھی واسطہ کے طور پر یا کبھی بلاواسطہ اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے اپنا اثر رسوخ قائم کرنے کی ہمیشہ تگ و دو کی، چاہے وہ ’’عبدالکریم ایادی‘‘ کی بات جسکے مشاغل کی تعداد ۸۰ تک پہنچ چکی تھی اور جس نے شہنشاہی حکومت میں اپنی اقتصادی سرگرمیوں کو جاری رکھا یا پھر اس دور سے گزشتہ چند مہینوں میں بہائیوں کے اول درجے کے صاحبان اقتدار کے گھر سے جڑے فرد خاص (ع خ) کی جانب سے عینکوں کی غیر قانونی تجارت ہو، جب بھی ہم اسلامی جمہوریہ کی معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کی فہرست کو دیکھتے ہیں تو اسی فرقے کے نقوش ہمیں دکھائی دیتے ہیں جس نے بہت ہی منظم طریقے سے اسلامی جمہوریہ ایران کی معیشت کو تباہ کرنے کی غرض سے اقتصادی میدان میں اپنے عزائم کو پورا کرنے کے لئے پوری طاقت جھونک دی۔۔۔۔۔۔
بقیہ یہاں پڑھیں