19 جولائی 2019 - 12:20
وزير خارجہ: عالمی اور علاقائی امن و سلامتی میں میجر جنرل قاسم سلیمانی کا اہم کردار

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے دہشت گردی کے خلاف میجر جنرل قاسم سلیمانی کے کے کلیدی کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی اور علاقائی اقوام میجر جنرل قاسم سلیمانی کی مدیون ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نےامریکی ذرائع ابلاغ کے صحافیوں اور ایڈیٹروں کے ساتھ گفتگو میں دہشت گردی کے خلاف میجر جنرل قاسم سلیمانی کے کلیدی اور اساسی کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی اور علاقائی اقوام میجر جنرل قاسم سلیمانی کی مدیون ہیں۔ محمد جواد ظریف نے کہا کہ امیرکہ نے ایرانی سپاہ کے خلاف پابندیاں عائد کی ہیں جن کا خطے سے دہشت گردی کے خاتمہ میں اہم کردار ہے اور جنھوں نے دہشت گردی کے خاتمہ میں عراقی اور شامی حکومتوں کی بھر پور حمایت کی۔ جواد ظریف نے کہا کہ ایرانی سپاہ کا خطے میں پائدار امن و ثبات کے سلسلے میں اہم کردار ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ نے سپاہ کے اہم کماںڈروں جنرل قاسم سلیمانی، جنرل محمد علی جعفری اور جنرل نقدی پر پابندیاں عآئد کررکھی ہیں۔

.......

/169