اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یہ بات جنرل 'علی افخمی' نے پیر کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ سیکورٹی فورسز اور اسمگلروں کے درمیان جھڑپ میں 637 کلوگرام افیون اور 42 کلوگرام کینابیس کی ضبطگی کے علاوہ 8 کارندوں کو بھی پکڑ لیا گیا.
تفصیلات کے مطابق، اس صوبے سے رواں سال کے آغاز سے 7ٹن سے زائد منشیات پکڑ لی گئی ہیں.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران افغانستان سے یورپ تک منشیات اسمگلنگ کرنے کے راستے میں واقع ہونے کی وجہ سے اس لعنت کی روک تھام کی فرنٹ لائن پر ہے.
ایران، افغانستان کے ساتھ پڑوسی ہونے کی وجہ سے منشیات سمگلنگ کا نشانہ بنا ہوا ہے.
2001 میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے دہشتگردی کے خلاف نام نہاد جنگ کے بہانے سے افغانستان پر جارحیت کی جس کی وجہ سے منشیات کی پیداوار میں درجنوں فیصد اضافہ ہوا ہے.
اب تک ہزاروں ایرانی اہلکار منشیات کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ دے چکے ہیں.
/129
16 جولائی 2019 - 04:27
News ID: 961587
ایرانی صوبے یزد کی انسداد منشیات پولیس کے کمانڈر نے کہا ہے کہ پولیس فورسز نے 2 کامیاب آپریشن کے دوران 679 کلوگرام منشیات کو اپنے قبضے میں لیا ہے.