14 جولائی 2019 - 09:30
ایرانی وزیر خارجہ کی ناروے کی وزیر خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے نیویارک کے سفر کے دوران ناروے میں مختصر قیام کے دوران ناروے کی وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے نیویارک کے سفر میں ناروے میں مختصر قیام کے دوران ناروے کی وزیر خارجہ محترمہ اینہ اریکسن سورایدہ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

اس گفتگو میں دو طرفہ تعلقات اور مشترکہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی وزیر خارجہ کل رات  نیویارک کے لئے روانہ وہئے جہاں وہ اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی اعلی کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔



/129