12 جولائی 2019 - 12:34
جیزان میں سعودی چیک پوسٹوں پر یمنی فورسز کا قبضہ

یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کی یمن پر مسلط کردہ جنگ میں جوابی کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب کے سرحدی شہر جیزان میں سعودیہ کی کئی فوجی چیک پوسٹوں پر قبضہ کرلیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کی یمن پر مسلط کردہ جنگ میں جوابی کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب کے سرحدی شہر جیزان میں سعودیہ کی کئی فوجی چیک پوسٹوں پر قبضہ کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے جیزان میں نئی فوجی حکمت عملی اور کارروائی کا آغاز کیا جس کے بعد سعودی عرب کی متعدد چیک پوسٹوں پر قبضہ کرتے ہوئے کئی درجن سعودی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔

.....

/169