3 جولائی 2019 - 11:23
الجزآئر میں بحران کا سلسلہ جاری/ پارلیمنٹ کے اسپیکر مستعفی

الجزآئر میں بحران کا سلسلہ جاری ہے، الجزائر کی پارلیمنٹ کے اسپیکر عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق الجزآئر میں بحران کا سلسلہ جاری ہے، الجزائر کی پارلیمنٹ کے اسپیکر عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

الجزائر کی پارلیمنٹ کے سربراہ معاذ بوشارب نے پارلیمنٹ کی صدارت سے استعفی دیدیا ہے۔ اس سے قبل الجزائر کے صدر عبدالعزیز بو تفلیقہ نے استعفی دیدیا تھا اور ان کی جگہ عبدالقادر بن صالح کو عبوری صدر منتخب کیا گیا ہے۔ حال ہی میں الجزآئر کی بنیادی آئینی کونسل نے صدارتی انتخابات کو ملتوی کرنے کی خبر دی تھی۔

.......

/169