اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں کدھار اور فرح صوبوں میں فوج اور سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان پچھلے پانچ دنوں سے جاری تصادم کے دوران کم از کم 78طالبان ہلاک اور26 دیگر زخمی ہوگئے۔
افغان وزارت دفاع نے پیر کو جاری بیان میں کہا کہ اس دوران فوج اور سکیورٹی فورسز کی جانب سے فرح صوبے کے بالا بولوک ضلع میں طالبان کے خلاف کارروائی میں 70طالبان ہلاک اور 23 دیگر زخمی ہوگئے۔ جبکہ کدھار میں 8 طالبان ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔ ان کارروائیوں میں افغان فورسز کو ہونے والے نقصان کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔
.......
/169