اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کراچی؛ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کی جانب سے نشتر پارک میں اتحاد و وحدت کانفرنس بمناسبت برسی امام خمینی کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان بھر سے جید شیعہ و سنی علماء کرام و عظام نے شر کت کی اس موقع پر تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سر براہ حجت الاسلام والمسلمین علامہ سیدجواد نقوی کا کہنا تھا امام خمینی وہ عظیم عالمی اسلامی رہنما تھے جنہوں نے امت مسلمہ کو استعماری طاقتوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کا درس دیا ان کی آواز دنیا کی ان طاقتوں کے خلاف تھی جو اسلام کی حقیقی تعلیمات کو مسخ کرکے دنیا بھر میں اسلام کی شکل میں من پسند مذہب کا اجرا چاہتے تھے امام خمینی نے ایران میں انقلاب برپا کر کے اڑھائی ہزارسالہ شہنشاہی کو سرنگوں اور رعونت و تکبر کے بت کو پاش پاش کیا اور امت مسلمہ کو بتایا کہ جہاں بھی اسلام کے تشخص کو خطرہ ہو اس طرح توحید کا پرچار کیا جائے ان کا انقلاب اللہ کی زمین پر اللہ کے قانون کو نافذ کرنے کے لیے تھا وہ اللہ کے نظام توحید اور ربوبیت کے نظام پر کامل یقین اور ایمان رکھتے تھے ان کا ایمان تھا کہ اس کائنات میں سب سے بڑی طاقت اور قدرت اللہ کی ذات ہے اور اسی پر توکل کرنا چاہیے انہوں نے ناموس دین کے دفاع کے لیے آواز بلند کی ناموس دین کے دفاع کا یہ تقاضہ ہے کہ دین کتابوں اور الماریوں میں بند نہ رہے بلکہ دین کی اصلی تعلیمات محفوظ بھی رہیں اور معاشرے پر اللہ کے دین اور قانون کو نافذ بھی کیا جائے امام خمینی نے اس کام کے لیے اپنے آپ کو آمادہ کیا سیر و سلوک اور تہذیب نفس کے مراحل طے کیے عظیم ترین اساتیذ اور مربیوں کے زیر اثراپنے علمی درجات کو بلندی پر لے گئے علم و عمل کے زیور کے ساتھ ساتھ تہذیب نفس سے اپنے باطن کو بھی آراستہ کرتے رہے جواللہ کے نظام کو معاشرے میں نافذ کرنے کا بنیادی مرحلہ ہے انبیاء کے نقش قدم پر چلتے ہوئے طاغوتی ا ور سرکش قوتوں کے ساتھ ٹکرائے دنیا بھر کے مظلوموں کی حمایت میں آپ نے آواز حق بلند کی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲