22 جون 2019 - 14:22
نواز شریف کو تیسرا ہارٹ اٹیک اڈیالہ جیل میں ہوا/ نہ یہ مصر ہے نہ ہم میاں صاحب کو مرسی بننے دیں گے: مریم نواز

ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا نواز شریف کی صحت کا مقدمہ عوام کی عدالت میں رکھنا چاہتی ہوں، کچھ ایسے حقائق ہیں جو عوام کے سامنے نہیں آسکے.

ابنا: ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا نواز شریف کی صحت کا مقدمہ عوام کی عدالت میں رکھنا چاہتی ہوں، کچھ ایسے حقائق ہیں جو عوام کے سامنے نہیں آسکے، نواز شریف کو تیسرا ہارٹ اٹیک اڈیالہ جیل میں ہوا، اس ہارٹ اٹیک سے مجھے لاعلم رکھا گیا، نواز شریف کو دل کی تکلیف 15 سال پرانی ہے، نواز شریف کی طبیعت خراب ہوئی تو سپرنٹنڈنٹ آفس بلایا گیا، آفس گئی تو وہاں کچھ کارڈیالوجسٹ موجود تھے، آفس میں موجود افراد نے کہا میاں صاحب کی طبیعت خراب ہے، انہوں نے کہا آپ میاں صاحب کو کہیں وہ ہسپتال چلے جائیں۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ میاں صاحب کا کیا علاج کیا گیا وہ میرے علم میں نہیں، میاں صاحب کو جیل واپسی پر ادویات، ڈاکٹر کی سہولت دے دی گئی، نواز شریف کے دل کی 3 سرجریز ہوچکی ہیں، میرے بار بار پوچھنے پر بھی ہارٹ اٹیک کی بات چھپائی گئی، میاں صاحب کو ایک اور بائی پاس کی ضرورت ہے، میاں صاحب کی ایک شریان 90 فیصد بند ہے۔

........

/169