12 جون 2019 - 13:23
رہبر انقلاب اسلامی کا آیت اللہ محقق کابلی کے انتقال پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آیت اللہ محقق کابلی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آیت اللہ شیخ قربان علی محقق کابلی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں مرحوم محقق کابلی کے انتقال پر مرحوم کے اہلخانہ، مقلدین، شاگردوں  اور افغان عوام کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا اور اللہ تعالی کی بارگاہ میں مرحوم کے لئے رحمت اور مغفرت طلب کی ہے ۔

.......

/169