اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بی بی سی عربی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکہ دونوں جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر کسی نے بھی حساب کتاب کی ذراسی غلطی کی تو تشدد کے شعلے بھڑک اٹھیں گے۔
عمان کے وزیر خارجہ نے اپنے حالیہ دورہ ایران اور مسقط تہران تعلقات کے حوالے سے انتہائی سودمند قرار دیا۔
کویت اور عمان کی ثالثی کے خبروں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ ثالثی نہیں بلکہ باہمی تعلقات کے تناظر میں خطے کے استحکام کی حفاظت اور تشدد کی روک تھام کی کوشش ہے۔
قابل ذکر ہے کہ عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی پیر کے روز تہران آئے تھے اور انہوں نے ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف سے علاقائی صورتحال اور مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲