17 مئی 2019 - 11:58
رونالڈو کی فلسطینی عوام کو ۱.۵ ملین ڈالر کی افطاری

فٹبال کی دنیا کے معروف ستارے رونالڈو نے ماہ مبارک رمضان میں ۱.۵ ملین ڈالر فلسطینی عوام کے لیے افطاری کے طور پر تحفہ دئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، ترکی کی ویب سائٹ haberturk نے خبر دی ہے کہ دنیا کے معروف فٹبالر کریسٹیانو رونالڈو (Cristiano Ronaldo) نے ماہ مبارک رمضان کے موقع پر فلسطین کے مظلوم عوام کو ۱٫۵ ملین ڈالر کی امداد ارسال کر دی ہے۔
پرتگال کے اس معروف ستارے نے اس سے قبل بھی فلسطینی عوام کی مالی مدد کی ہے۔
۲۰۱۴ میں انہوں نے ماہ مبارک رمضان میں ہی ۲ ملین ڈالر فلسطینی روزہ داروں کو تحفہ دئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲