اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے ریاست ایری زونا میں ایک تقریب کے دوران پہلا اپاچی ہیلی کاپٹر ہندوستان کے حوالے کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق تقریب میں بھارتی فضائیہ کی نمائندگی ائیرمارشل اے ایس بوٹولا نےکی۔اپاچی ہیلی کاپٹرز کا پہلادستہ بھارت جولائی میں بھیجا جانا متوقع ہے۔
اطلاعات کے مطابق بھارتی فضائیہ میں 2020ء تک امریکہ سے 13 ہزار 952 کروڑ روپے کی ڈیل کے بدلے 22 اپاچی ہیلی کاپٹرز شامل کئے جائیں گے۔اپاچی ہیلی کاپٹرز کے لیے بھارت اور امریکہ کے درمیان ستمبر 2015ء میں معاہدہ ہوا تھا۔
.......
/169