7 مئی 2019 - 12:19
لاہور، داتا دربار پر اعتکاف بیٹھنے والوں سے درخواست وصولی کا سلسلہ بند

داتا دربار میں اعتکاف بیٹھنے والے خواہشمندوں کی 2500 درخواستیں جمع ہوئیں۔ پانچ رمضان المبارک تک درخواستوں کی واپسی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ محکمہ اوقاف پنجاب نے سکروٹنی کیلئے درخواستوں کو سپیشل برانچ بھجوا دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب نے داتا دربار میں اعتکاف بیٹھنے والوں سے درخواستوں کی وصولی بند کر دی، 2500 درخواستیں سکروٹنی کیلئے سپیشل برانچ کو ارسال کر دی گئیں۔ داتا دربار میں اعتکاف بیٹھنے والے خواہشمندوں کی 2500 درخواستیں جمع ہوئیں۔ پانچ رمضان المبارک تک درخواستوں کی واپسی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ محکمہ اوقاف پنجاب نے سکروٹنی کیلئے درخواستوں کو سپیشل برانچ بھجوا دیا ہے۔ مینجر داتا دربار شیخ جمیل کے مطابق سپیشل برانچ سے کلیئرنس ملنے والوں کو دربار میں اعتکاف بیٹھنے کی اجازت ہو گی۔ معتکفین کیلئے سحری و افطار کا خصوصی اہتمام کیا جائیگا۔ سپیشل برانچ سے کلیئرنس ملنے والوں کی فہرست 15 رمضان کے بعد احاطہ دربار میں آویزاں کر دی جائیگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/169