13 اپریل 2019 - 11:26
بھارتی سپریم کورٹ نے رام مندر میں عبادت کی درخواست مسترد کردی

بھارتی سپریم کورٹ نے الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے رام مندر میں عبادت کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا ملک میں امن نہیں رہنے دو گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رانجن گوگوئی نے جمعہ کو سابق نیشنل جنرل سیکریٹری آف رام جنم بھومی مندر نرمن نیاس کی درخواست کو مسترد کیا اور کہا کہ کیا ملک میں امن نہیں رہنے دو گے،کوئی بھی ہمیشہ چھیڑ چھاڑ کرتا رہتا ہے۔
سپریم کورٹ نے الہ آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ مسترد کرنے سے انکار کرتے ہوئے اس کے فیصلے کو برقرار رکھا اور ایودھیا میں 67.7 ایکڑ رقبے کی رام مندر زمین پر عبادت کی اجازت کیلئے درخواست کو مسترد کردیا ہے۔جسٹس گوگوئی نے بھارت کے انتہائی حساس معاملے پر اپنے فیصلے میں کہا کہ ثالثی کی جائے گی اور ہمیں اس کیلئے کوئی قانونی رکاوٹ نظر نہیں آتی۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169