11 اپریل 2019 - 19:17
عراق میں داعش کے میڈیا سینٹر سمیت متعدد ٹھکانے تباہ

عراق کی انسداد دہشت گردی فورسز نے شمالی حصے میں داعش کے میڈیا سینٹر سمیت متعدد ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ابنا: عراقی فوج کے ترجمان کے مطابق عراقی وزیراعظم کے خصوصی احکامات کی روشنی میں انسداد دہشت گردی ادارے نے حمرین کے پہاڑوں میں موجود داعش کے باقی ماندہ دہشت گردوں پر حملہ کیا۔

عراقی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشن چار دن تک جاری رہا اور اس دوران داعش کے 15 ٹھکانے تباہ کیے گئے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169