اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی ہلال احمر ادارے کے مطابق، کویت کی پہلی امدادی کھیپ جمعہ کے روز تہران پہنچ گئی تھی جس کا وزن 40 ٹن کا تھا اور اس میں پانی صاف کرنے والی 4 مشینز،اشیائے خورد و نوش پر مشتمل 600 پکیجز موجود تھے اور ہر ایک پکیج میں چاول، چینی، سوکھا دودھ، نوڈل،نمک، مٹر، کجور، کنڈلی پھلیاں، کنڈین سرینڈز اور دال موجود تھے۔
اس کے علاوہ کویت کی دوسری امدادی کھیپ بھی آج روز پیر ایران پہنچ گئی جس کا وزن 35 ٹن کا ہے اور اس میں بھی 600 پکیجز سمیت یک ہزار 200 بیگ چاول جو ہر ایک کا وزن 5 کلوگرام کا ہے، موجود ہیں۔
اس کے علاوہ 5 ٹن پر مشتمل ادویات اور طبی سامان و سہولیات پکیج بھی کویت کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے بھیجیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کویت کی پہلی امدادی کھیپ ریسکیو ٹیموں کا حوالہ کردیا گیا ہے جو ضرورت کے مطابق سیلاب متاثرین کے درمیان بانٹا جائے گا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اب تک پاکستان کے علاوہ ترکی، کویت، جرمنی، روس، فرانس، افغانستان اور جمہوریہ آذربائیجان نے بھی ایران کے لئے امدادی سامان کی ترسیل پر اپنی آمادگی کا اظہار کیا ہے.
اس کے علاوہ جرمنی، کویت اور ترکی نے بھی ایران کو سامان بھیجا جسے متاثرین کے درمیان تقسیم کیا گیا
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں ایران کے مختلف علاقوں میں میں ریکارڈ بارش کے بعد آنے والے سیلاب میں 70 افراد جاں بحق، 500 سے زائد زخمی اور 4 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲