6 اپریل 2019 - 13:05
ایرانی صدر نے عراقی وزیر اعظم کا باقاعدہ استقبال کیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے عراق کے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی کا تہران پہنچنے پر باقاعدہ اور سرکاری طور پر استقبال کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ابنا نے صدارتی سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے سعد آباد صدارتی محل میں عراق کے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی کا تہران پہنچنے پر باقاعدہ اور سرکاری طور پر استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے ترانے پیش کئے گئےدونوں رہنماؤں کو سکیورٹی دستوں نے سلامی پیش کی۔ صدر حسن روحانی اور عادل عبدالمہدی باہمی ملاقات میں دونوں ممالک کے وفود کی موجودگی میں دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169