اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تحریرالشام کے دہشت گرد اور وائٹ ہیلمٹ عناصر نے بیلجئیم اور فرانس کے خفیہ اداروں کے ساتھ مل کر ممکنہ طور پر کلورین گیس کے متعدد کیپسول شام کے صوبے ادلب کے دیہی علاقوں میں منتقل کئے ہیں-
روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ بیلجیئم اور فرانس کی کوشش ہے کہ اس کیمیائی حملے کو انجام دینے کے بعد اس کی ذمہ داری روس پر عائد کر دیں-
دہشت گردوں نے اس سے پہلے بھی شام کے صوبے ادلب اور دیگر علاقوں منجملہ غوطہ شرقی میں کیمیائی حملے کر کے دمشق حکومت پر اس کی ذمہ داری عائد کرنے کی کوشش کی تھی تاکہ اس طرح شام پر مغربی ملکوں کے فوجی حملوں کا راستہ ہموار کر سکیں-
۔۔۔۔۔۔۔
/169