25 مارچ 2019 - 15:40

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرش نے جولان کو شامی سرزمین کا حصہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ جولان کا علاقہ شامی سرزمین کا حصہ ہے اور جولان پر اسرائیل کا قبضہ غاصبانہ ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرش نے جولان کو شامی سرزمین کا حصہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ جولان کا علاقہ شامی سرزمین کا حصہ ہے اور جولان پر اسرائیل کا قبضہ غاصبانہ ہے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ جولان مقبوضہ علاقہ ہے جو شام سے متعلق ہے اس نے کہا کہ اقوامم تحدہ کا مؤقف عالمی قوانین کی روشنی میں پیش کیا جاتا ہے اور ہم جولان کو بین الاقوامی قوانین کی روشنی میں شام کا حصہ سمجھتے ہیں۔ واضح رہے کہ جولان کا علاقہ شام کے صوبہ القنیطرہ کا حصہ ہے جس پر اسرائیل نے 1967 کی 6 روزہ جنگ میں قبضہ کرلیا تھا۔

.......

/169