اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی حکام کی جھوٹ بولنے کی پرانی عادت ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ امریکہ اور اسرائیل کی دشمنی اور عداوت سب جانتے ہیں اور امریکہ و اسرائیل دونوں ایران پر بے بنیاد الزامات عائد کرکے ایران ہراسی کو خطے میں فروغ دے رہے ہیں۔
ایرانی وزارت خآرجہ کے ترجمان کہا کہ دنیا میں کوئی بھی واقعہ رونما ہوتا ہے امریکہ اور اسرائیل اس کو ایران کے ساتھ جوڑنے کی تلاش و کوشش کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اسرائيلی حکام اور آسٹریلیائی پارلیمنٹ کے سسٹم کو ہیک کرنے پر مبنی الزامات ایران کے خلاف نفسیاتی جنگ کا حصہ ہیں۔
.......
/169