اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی یونیورسٹی کی پروفیسر کا کہنا ہے سعودی صحافی جمال خاشقجی کا قتل مشرق وسطی میں اس کے لئے اہم حادثہ تھا اور جمال خاشقجی کے بہیمانہ قتل کے بعد سعودی عرب کے حکام خاص طور پر سعودی عرب کے ولیعہد کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے نمایاں ہوگيا۔ اور خطے میں سعودی عرب کا نفوذ بھی بہت کم رہ گیا ہے ۔ جارج ٹاؤن یونیورسٹی کی پروفیسر نے مہر نیوز کے صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک کی طرف سے سعودی عرب کی حمایت خود مغربی ممالک کے لئے مصیبت بن رہی ہے مغربی ممالک خود سعودی عرب کی وجہ سے بدنام ہورہے ہیں کیونکہ مغربی ممالک کودو میں سے ایک کام کرنا پڑےگا یاانھیں انسانی حقوق اور جمہوریت کی حمایت کرنی پڑےگی یا پھر سعودی عرب کے ڈکٹیٹر نظام کی حمایت جاری رکھنی پڑےگی اس نے کہا کہ مغربی ممالک کو اب سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو محدود رکھنا پڑےگا۔
.......
/169