5 مارچ 2019 - 15:32
کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 علیحدگی پسند جاں بحق

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں مزید 2 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے تڑال میں بھارتی فوجیوں نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے 2 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کر دیا۔ سرچ آپریشن کے بعد وادی بھر میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے، بھارتی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی اور شیلنگ کا استعمال کیا۔ دو روز قبل بھی بھارتی فوج کے سرچ آپریشن کے دوران 2 علیحدگی پسند جب کہ سیکیورٹی فورسز کے 5 اہلکار بھی ہلاک ہوئے تھے۔

.......

/169