28 فروری 2019 - 13:45
پاکستان میں پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی

پاکستان میں پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد ایوب مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد فیز 5 میں نامعلوم افراد پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد ایوب کی گاڑی پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ جس کے نتیجے میں جسٹس محمد ایوب اور ڈرائیور زخمی ہوگئے۔

ایس پی کینٹ وسیم ریاض نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمی جج اور ڈرائیور کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے ۔

.......

/169