26 فروری 2019 - 14:28
عراق میں شام کے سفیر کی سلیم الجبوری سے ملاقات

عراق میں تعینات شام کے سفیر نے عراقی پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر سلیم الجبوری کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق میں تعینات شام کے سفیر صطام جدعان الدناح نے عراقی پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر سلیم الجبوری کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے عراق اور شام کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں بات چیت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169