24 فروری 2019 - 13:49
تھریسا مے پر حزب اختلاف کے رہنما جیرمی کوربن کی کڑی نکتہ چینی

برطانیہ کی حزب اختلاف کے رہنما جیرمی کوربن نے ایک بار پھر وزیر اعظم تھریسا مے پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا: لیبر پارٹی کے رہنما جیرمی کوربن کا کہنا تھا کہ یورپ بھر کے عوام تھریسا مئے سے خوش نہیں ہیں کیونکہ انہوں نے یورپی یونین کے ساتھ ایسا بریگزٹ معاہدہ کیا ہے جس میں عام لوگوں کے روزگار کی کوئی ضمانت موجود نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ بریگزٹ معاہدے نے برطانیہ کو انتہائی خطرناک صورت حال سے دوچار کر دیا ہے۔
برطانیہ اور یورپی یونین نے نومبر دو ہزار اٹھارہ میں بریگزٹ معاہدے پر اتفاق کیا تھا جس کی برطانوی پارلیمنٹ سے منظوری کی ضرورت تھی تاہم اسے پارلیمنٹ نے مسترد کر دیا ہے۔

.......

/169